استحکام پاکستان پارٹی کا عقاب کے نشان پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ

استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن اور انتخابی نشان کیلیے الیکشن کمیشن میں جلد درخواست دی جائے گی، ترجمان


ویب ڈیسک July 13, 2023
فوٹو فائل

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے عام انتخابات 'عقاب' کے نشان پر لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے الیکشن کمیشن میں جلد درخواست دائر کی جائے گی۔

آئی پی پی کی مرکزی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن اور انتخابی نشان کے لیے الیکشن کمیشن میں جلد درخواست دائر کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ پارٹی نے عقاب کے نشان پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے الیکشن کمیشن سے استدعا کریں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے قانون کے مطابق سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان الاٹ کرنے کے حوالے سے درخواستیں وصول کرلی ہیں جن پر چند روز میں آئینی طریقہ کار کے تحت فیصلہ کیا جائے گا۔

مقبول خبریں