طالبان سے مذاکرات مشکل معاملہ ہے تنقید کرنیوالے گریبان میں جھانکیں چوہدری نثار

پیپلزپارٹی نے طالبان سے مذاکرات کئے نہ آپریشن،وفاقی وزیر داخلہ


Numainda Express May 04, 2014
ملک میں مکمل امن کے لئے وقت درکارہے، چوہدری نثار فوٹو: فائل

PESHAWAR: وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ طالبان کیساتھ مذاکرات ایک مشکل ترین معاملہ ہے تاہم حکومت اس کو منطقی انجام تک پہنچائے گی۔

کلر سیداں میں پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے طالبان کے معاملے پر مجرمانہ غفلت برتی ، اپنے دور میں مذاکرات کئے نہ آپریشن جس کے نتیجے میں ملک میں تشدد کی بدترین کارروائیاں ہوئیں، حکومتی اقدامات کی وجہ سے دھماکوں اور تشددکی کارروائیوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے ، 5 ماہ سے ڈرون حملے بھی نہیں ہوئے ، مکمل امن کیلیے وقت درکار ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی اور گیس بحران کے خاتمے کیلیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے، عوام گھمبیر حالات میں بھی امید کی شمع روشن رکھیں ، عوام کے ووٹ کا تقدس پامال نہیں ہونے دیں گے ۔