پشاور میں بجلی ٹرانسمیشن لائن کے قریب سے دو کم عمر لڑکیوں کی لاشیں برآمد

پشاور پولیس نے قتل یا حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کردی


ویب ڈیسک July 22, 2023
فائل فوٹو

پشاور میں بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کے قریب سے دو کم عمر لڑکیوں کی لاشیں ملی ہیں، خدشہ ہے کہ کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ واقعہ پشاو کے علاقے ریگی میں پیش آیا جس میں دو لڑکیوں کی لاشیں بجلی ٹرانسمیشن لائن کے پاس سے ملیں، پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر دونوں لڑکیاں کرنٹ لگنے سے جھلسی اور ہلاک ہوئیں، دونوں نوعمر لڑکیوں کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ ملاگوری خیبر ایجنسی میں درج کی گئی۔


پشاور پولیس نے قتل یا حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کردی۔