اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہوکر 295 پر پہنچ گیا

انٹربینک میں بھی ڈالر اضافے کے ساتھ 287 روپے 42 پیسے کی سطح پر بند


ویب ڈیسک August 07, 2023
(فوٹو: فائل)

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت یک دم تین روپے بڑھ گئی اور امریکی کرنسی کے ریٹ 295 روپے پر پہنچ کر بند ہوگئے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ ہوگیا جب کہ اس کے برعکس انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ڈالر کی قدر میں 21 پیسے کی کمی کے ساتھ ہوا، تاہم اتار چڑھاؤ کا رجحان جاری رہا اور دوپہر تک انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 42 پیسے اضافے سے 287 روپے 38 پیسے پر آ گئی۔

اُدھر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 46 پیسے اضافے کے بعد 287 روپے 42 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی دیکھی جا رہی ہے، جس کے مطابق پی ایس ایکس میں 419 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 49004 کی سطح پر آ گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 12 جون 2017ء کے بعد انڈیکس 49000 پوائنٹس کی سطح پر بحال ہوا ہے۔

مقبول خبریں