عامر ڈربی شائر ٹیم کیلئے ’اثاثہ‘ ہیں، مکی آرتھر

ویب ڈیسک  جمعرات 10 اگست 2023
انکی موجودگی سے ٹیم کے بالنگ اٹیک کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی، ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم (فوٹو: فائل)

انکی موجودگی سے ٹیم کے بالنگ اٹیک کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی، ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم (فوٹو: فائل)

قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کو ڈربی شائر ٹیم کیلئے ’’اثاثہ‘‘ قرار دیدیا۔

انگلش کاؤنٹی کرکٹ ٹیم ڈربی شائر اور قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ محمد عامر عالمی کرکٹ کے بہترین بالرز میں سے ایک ہیں، وہ میچ ونر کھلاڑی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق فاسٹ بولر محمد عامر کو ڈربی شائر ٹیم کیلئے اثاثہ ہیں، انکی موجودگی سے ٹیم کے بالنگ اٹیک کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں: نسیم شاہ نے عامر کی تعریف کا احسن انداز میں جواب دیدیا

محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد 2024 کے سیزن کے ابتدائی مرحلے کے لیے بطور اوورسیز کھلاڑی ٹیم میں شمولیت اختیار کی تھی۔

واضح رہے کہ محمد عامر اور مکی آرتھر کا دلچسپ تعلق ہے وہ اس دور میں کوچنگ کے فرائض نبھارہے تھے جب سرفراز احمد کی کپتانی میں پاکستان نے بھارت کو آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ اسی دور میں عامر قومی ٹیم کی بالنگ میں ڑیڑھ کی ہڈی تصور کیے جاتے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔