کراچی کو گیس سپلائی میں کمی کے بعد سی این جی کی بندش کا شیڈول تبدیل کردیا گیا

کراچی میں سی این جی اسٹیشنز کو 10 مئی کی صبح 8 بجے سے 24 گھنٹوں کے لیے گیس کی فراہمی بند رہے گی،ترجمان


ویب ڈیسک May 08, 2014
اندرون سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو کل گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔ فوٹو: فائل

شہر کو گیس فیلڈ سے سپلائی میں اچانک کمی کے بعد رواں ہفتے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی بندش کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کو گیس فیلڈ سے سپلائی میں اچانک کمی کےبعد سی این جی بندش کا شیڈول تبدیل کیا گیا ہے۔ ترجمان سوئی سدرن گیس کے مطابق کراچی میں سی این جی اسٹیشنز کو 10 مئی کی صبح 8 بجے سے 24 گھنٹوں کے لیے گیس کی فراہمی بند رہے گی جبکہ اندرون سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو کل گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

مقبول خبریں