ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ ایم کیو ایم کیخلاف سازشوں کا حصہ ہے خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم کے خلاف کوئی بھی سازش آج تک کامیاب نہیں ہوسکی ہے،رہنما ایم کیو ایم


ویب ڈیسک May 08, 2014
ایم کیو ایم کے خلاف کوئی بھی سازش آج تک کامیاب نہیں ہوسکی ہے،رہنما ایم کیو ایم،فوٹو:ایکسپریس نیوز

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے خلاف کوئی سازش آج تک کامیاب نہیں ہوسکی ہے جبکہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ بھی ایم کیو ایم کے خلاف جاری سازشوں کا حصہ ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر ایم کیوایم کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں کارکناں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرے سےخطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں یہ رپورٹ الطاف حسین اور غریب عوام کے خلاف سازش ہے،الطاف حسین 98 فیصد محکوم عوام کے نمائندے ہیں،ان کے اور ایم کیو ایم کے خلاف کوئی بھی سازش آج تک کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کے جانثار ہر ظالم کے گریبان کو پکڑ سکتے ہیں

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمارے کارکنوں پر ہونے والے مظالم پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کیوں خاموش ہے ہم نے اپنا مقدمہ عوام کے سامنے پیش کردیا ہے، اس موقع پر حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے خلاف ملک دشمنی پروپیگنڈا کیا گیا ہے ہم نے ماضی میں الزامات کی پرواہ کی نہ ہی آج کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں کراچی میں ہونے والی قتل وغارت گری میں ایم کیو ایم کے کارکنان کو ملوث قرار دیا گیا تھا۔

مقبول خبریں