پاکستان کرکٹ کی تاریخ پر پی سی بی کی ویڈیو سے عمران خان غائب

ویب ڈیسک  منگل 15 اگست 2023
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  کراچی: پاکستان کرکٹ کی تاریخ پر بنائی گئی پی سی بی کی ویڈیو سے عمران خان کو غائب کردیا گیا۔

یوم آزادی کے موقع پر پی سی بی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں 1952 سے لیکر موجودہ وقت تک پاکستان کی کرکٹ میں کامیابیوں اور یادگار لمحات کو دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں 1992 کے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کی تصویری جھلکیاں موجود ہیں مگر ٹیم کے کپتان عمران خان کو نہیں دکھایا گیا۔

پی سی بی کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو کے تھمبنیل میں عمران خان کی تصویر شامل کی گئی ہے جس میں وہ دیگر 6 کھلاڑیوں کے ہمراہ 1992 کا ورلڈ کپ پکڑے ہوئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔