بیٹنگ کوچ کیلئے پی سی بی کے گرانٹ فلاور سے معاملات طے ہوگئے

چیف کوچ وقار یونس نے بھی سابق زمبابوین پلیئر کی تقرری کیلیے گرین سگنل دے دیا۔


Sports Reporter May 09, 2014
چیف کوچ وقار یونس نے بھی سابق زمبابوین پلیئر کی تقرری کیلیے گرین سگنل دے دیا۔ فوٹو: فائل

بیٹنگ کوچ کیلیے پی سی بی کے سابق زمبابوین اسٹار گرانٹ فلاور سے معاملات طے ہوگئے، چیف کوچ وقار یونس نے بھی اس حوالے سے گرین سگنل دے دیا ہے،67 ٹیسٹ اور221 ون ڈے میچزکھیلنے والے فلاور 2010 سے زمبابوین ٹیم کے ساتھ کام کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں منعقدہ ایشیا کپ اور ورلڈ ٹوئنٹی20کے دوران سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس نے بیٹنگ کنسلٹنٹ کی ذمہ داریاں نبھائیں،البتہ وہ قومی ٹیم میں خاطر خواہ بہتری نہ لا سکے تھے۔ شعیب محمد کو سلیکٹر بنائے جانے کے بعد بورڈ فیلڈنگ کوچ کیلیے ایک بار پھر کسی غیر ملکی کی خدمات حاصل کرے گا، اس کے لیے جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے گرانٹ لیوڈن فیورٹ ہیں۔ یاد رہے کہ اس اہم عہدے کیلیے پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کے رکن وسابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد نے بھی درخواست دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ثقلین مشتاق کو بولنگ کوچ بنایا جائے گا، مشتاق احمد کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں نوجوان اسپنرزکی تربیت کا ٹاسک سونپا جائے گا۔