سعودی عرب نے بھارتی مرچوں کی درآمد پر پابندی لگادی

یکم مئی کو یورپی یونین نے بھارتی آموں اور 4 اقسام کی سبزیوں کے ڈبوں سے کیڑے نکلنے پر ان کی درآمد پر پابندی لگا دی تھی


ویب ڈیسک May 10, 2014
بھارتی مرچوں میں کیمیائی مواد کی موجودہ صورت حال برقرار رہی تو مزید اقدام کئے جائیں گے، سعودی حکام ۔ فوٹو: فائل

سعودی عرب نے کیڑے مارادویہ کے زہریلے اثرات کے باعث بھارتی سرخ مرچوں کی درآمد پر پابندی لگادی۔

سعودی وزارت زراعت کے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارت کی جانب سے درآمد کی گئی سرخ مرچوں کی کھیپ میں کیڑے مار ادویہ کے زہریلے اثرات قابل قبول شرح سے کئی گنا زیادہ پائے گئے ہیں۔ حفظان صحت کے اصولوں کے پیش نظر بھارت سے سرخ مرچوں کی ملک میں درآمد پر پابندی لگادی ہے جس کا اطلاق 30 مئی سے ہوگا، صورت حال برقرار رہنے پر سعودی حکومت مستقبل قریب میں مزید اقدام کرے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یکم مئی کو یورپی یونین نے بھی بھارتی آموں اور 4 اقسام کی سبزیوں کے ڈبوں سے کیڑے نکلنے کے باعث ان کی درآمد پر پابندی لگا دی تھی۔

مقبول خبریں