ایشیاکپ سپر فور مرحلے کے میچ کولمبو سے منتقل کیے جانے کا امکان

سری لنکا میں مسلسل برستی بارش ایشین کرکٹ کونسل کو وینیوز پر نظرثانی کرنے پر مجبور کرسکتی ہے، بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک September 03, 2023
ہفتے کو پالی کیلے میں پاکستان اور بھارت کا میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا تھا(فوٹو: انٹرنیٹ )

سری لنکا میں ہونے والی شدید بارشوں کی وجہ سے ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے کے میچ کولمبو سے منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق گذشتہ چند روز سے سری لنکا میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے ایشیا کپ کے میچ بھی متاثر ہورہے ہیں۔

گذشتہ روز پالی کیلے میں کھیلا گیا پاکستان اور بھارت کا میچ بھی شدید بارش کی وجہ سے مکمل نہیں ہوپایا تھا اور بے نتیجہ ہی ختم کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ پاک بھارت کرکٹرز کی دوستی پر گوتم گمبھیر چراغ پَا ہوگئے

ایشیا کپ 2023 ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جارہا ہے ،ا ور پاکستان اور سری لنکا مشترکہ طور پر اس ایونٹ کی میزبانی کررہے ہیں۔

ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے کے میچ کولمبو میں کھیلے جانے ہیں مگر مون سون سیزن کی وجہ سے دمبولا، پالی کیلے اور کولمبو پچھلے پانچ روز سے تیز بارش کی زد میں ہیں اور ماہرین موسمیات کی جانب سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئیاں کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: گوتم گمبھیر آپے سے باہر، اسٹیڈیم میں تماشائیوں کو نازیبا اشارہ

کسی حد تک یہ امید تھی کہ کم از کم کولمبو میں بارشوں کا سلسلہ تھم جائے گا اور یہاں صورتحال میچز کے لیے موزوں ہوگی مگر لنکن دارالحکومت میں برستی تیز بارش اب ایشین کرکٹ کونسل کو اپنے فیصلے پر نظرثانی پر مجبور کررہی ہے۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ نسیم شاہ نے بھارت کیخلاف میچ کو ''یادگار'' قرار دیدیا

کولمبو میں ایشیا کپ کے سلسلے کا پہلا میچ 9 ستمبر کو کھیلا جائے گا اور اے سی سی شہر میں موسم کی صورتحال کے حوالے سے تشویش میں مبتلا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق میچز کی منتقلی کے حوالے سے اے سی سی کی جانب سے ایک یا دو روز میں فیصلہ کیے جانے کی توقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں