ایشیا کپ بنگلہ دیش کے خلاف میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان اسکواڈ میں ایک تبدیلی

آل راؤنڈر محمد نواز کو بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں آرام کا موقع دیا گیا ہے


ویب ڈیسک September 05, 2023
آل راؤنڈر محمد نواز کو بنگلادیش کے خلاف میچ میں آرام کا موقع دیا گیا ہے (فوٹو: پی سی بی)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش کے خلاف ہونے والے ایشیاکپ میں سپر فور مرحلے کے میچ کیلئے 11 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے۔ آل راؤنڈر محمد نواز کو اسکواڈ سے نکال کر فاسٹ بولر و آل راؤنڈر فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ایشیاکپ سپر 4 کا پہلا میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آج کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ پاکستانی فاسٹ بولرز نے نئی تاریخ رقم کردی

واضح رہے کہ پاکستان ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے، قومی ٹیم نے اب تک دو میچ کھیلے جن میں سے پہلے میں نیپال کو شکست دی جبکہ دوسرا میچ بھارت کے خلاف تھا جو بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں