وزارتیں اور سرکاری ادارے بجلی بلز کی مد میں کروڑوں کے نادہندہ نکلے

دفترخارجہ 14 کروڑ32 لاکھ81 ہزار روپے سے زائد کا نادہندہ ہے


ویب ڈیسک September 13, 2023
دفترخارجہ 14 کروڑ32 لاکھ81 ہزار روپے سے زائد کا نادہندہ ہے

وفاق میں موجود مختلف وزارتیں ، ڈویژنز اورسرکاری ادارے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے کروڑوں کےنادہندہ نکلے۔

ذرائع کے مطابق دفترخارجہ 14 کروڑ32 لاکھ81 ہزار روپے سے زائد کا نادہندہ ہے۔ بی بلاک میں مختلف وزارتیں 9 کروڑ83 لاکھ 67 ہزارسے زائد کی نادہندہ ہیں۔

کیوبلاک میں وزارت خزانہ سمیت دیگر وزارتیں 4 کروڑ97 لاکھ 20 ہزارروپے، جبکہ سی بلاک میں واقع وزارتیں 4کروڑ4 لاکھ 49 ہزار روپے سے زائد کی نادہندہ ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس بجلی بلوں کی مد میں5 کروڑ 20 لاکھ 26 ہزارروپے ، ایف بی آر ایک کروڑ 54 لاکھ 20 ہزارروپے، کابینہ بلاک 7 کروڑ 64لاکھ 97 ہزار سے زائد کا نادہندہ ہے۔

سندھ ہاؤس 66 لاکھ 53 ہزار، پنجاب ہاؤس 51 لاکھ 20 ہزار روپے، فارن سروس اکیڈمی کے ذمہ 41 لاکھ 36 ہزار روپے، نیشنل لائبریری 12 لاکھ 90 ہزار، نیشنل آرٹ گیلری 17لاکھ 80 ہزار سے زائد کے واجبات ہیں۔

پارلیمنٹ لاجز نے بجلی بلوں کی مد میں 10 لاکھ سے زائد اور آزاد کشمیرکونسل سیکرٹریٹ نے 9 لاکھ 85 ہزار سے زائد ادا کرنےہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے