پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈا کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر لیک ہوگیا

دلہن کی رخصتی شام ساڑے چھ بجے ہوگی جبکہ رات ساڑھے آٹھ بجے لیلا پیلس کے دربار میں استقبالیہ دیا جائے گا


ویب ڈیسک September 15, 2023
فوٹو : انسٹاگرام

بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈا رواں ماہ 24 ستمبر کو شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں اور اب سوشل میڈیا پر ان کی شادی کا کارڈ لیک ہوگیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل شادی کارڈ کے مطابق دولہے کی سہرا بندی مشہور تاج لیک میں دوپہر ایک بجے ہوگی، دو بجے بارت جائیگی اور چار بجے شادی کے پھیرے لئے جائیں گے۔

دلہن کی رخصتی شام ساڑے چھ بجے ہوگی جبکہ رات ساڑھے آٹھ بجے لیلا پیلس کے دربار میں ایک شاندار استقبالیہ دیا جائے گا۔

shahdi

 

پرینیتی چوپڑا اور ان کے دولہے راگھو چڈا کی طرف سے سوشل میڈیا پر باضابطہ طور پر کوئی کارڈ شیئر نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی تردید سامنے آئی ہے۔

شادی کی تاریخ قریب آتے ہی اداکارہ اپنے شوبز کام کو سمیٹ رہی ہیں تاکہ شادی سے قبل وقفہ لے سکیں جبکہ 30 ستمبر کو چندی گڑھ میں ایک شادی کا استقبالیہ بھی ترتیب دیا گیا ہے جس میں مشہور شخصیات شریک ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے