ارب پتی یوٹیوبر مسٹربیسٹ نے غریب خاندان کا گھربنوادیا

ایک ضرورتمند خاندان کے گھر جاکر جیمز اسٹیفن ڈونلڈسن نے گھر کو بہترین انداز سے تبدیل کردیا


ویب ڈیسک September 16, 2023
مشہورسخی یوٹیوبر، مسٹربیسٹ نے ایک خاتون کے گھرکو مکمل طور پر تبدیل کردیا۔ فوٹو: فائل

دنیا میں سب سے زیادہ مقبول اور امیرترین یوٹیوبرجیمز اسٹیفن ڈونلڈسن المعروف 'مسٹربیسٹ' سخاوت کی شہرت رکھتے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے سرپرائز دیتے ہوئے ایک غریب خاندان کا گھرکا اندرون اس طرح تبدیل کیا کہ خود گھروالے بھی حیران رہ گئے۔

مسٹربیسٹ دنیا بھر میں خیرات کرتےہیں اور اپنی ویڈیو میں لاکھوں کروڑوں کی رقم اور تحائف بانٹتے نظرآتے ہیں۔ اس کے لیے انہوں ںے ٹک ٹاکر ایمیلی کا انتخاب کیا اور اس کے گھر جاکر اسے خوشخبری سنائی کہ وہ مکان کی تزئین اور آرائش کرنا چاہتا ہے۔

اس پر ایمیلی نے ان کا شکریہ ادا کیا اور چند ہی دنوں میں مسٹربیسٹ نے ان کے گھر کو نیا کرکے نہایت خوبصورت روپ دیدیا ایمیلی نے اس نے ایک ویڈیو جاری کی ہےجو 12 ستمبر کو شارٹس کی صورت میں پوسٹ کی گئی ہے۔



اس میں مسٹربیسٹ ایمیلی کے گھر جاتے ہیں اور ہیلو کرنے کے بعد ان سے کہتے ہیں کہ آپ کے گھر تزئین اور آرائش کرنا چاہتا ہوں۔ لیکن بقیہ اہلِ خانہ کو اس سے آخری لمحے تک اس سے لاعلم رکھا جاتا ہے۔ پھر ایمیلی نے اپنے موڈ اور تبدیلی کی تفصیلات فراہم کیں اور گھرپر تیزی سے کام شروع کیا گیا۔

گھر میں توڑ پھوڑ اور مرمت کے ساتھ ساتھ آرائش کے تمام مراحل کو بھی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔

پھر جیسے ہی اہلِ خانہ گھرکے نئے حلیے کو دیکھتے ہیں تو وہ حیران رہ جاتے ہیں۔ اس ویڈیو پر لوگوں نے ایک بار پھر مسٹربیسٹ کے کام کو سراہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے