پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے جڑواں شہروں میں اشیاء مہنگی ہوگئیں
اتوار و سہولت بازاروں میں ریٹ قدرے کم لیکن اشیاء کا معیار ٹھیک نہیں
پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشروبا اضافہ ہوتے ہی اس کے اثرات روز مرہ کی استعمال کی اشیاء پر ظاہر ہونا شروع ہوگئے۔
جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں آلو 82 سے 106 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، پیاز 85 سے 110 روپے کلو، ٹماٹر 90 سے 100 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ لہسن 430 سے 580 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ ادرک 1300 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔
شلجم 150 روپے فی کلو، اروی 158 روپے فی کلو، سبز مرچ 137 روپے اور شملہ مرچ 180 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ لیموں 205 روپے فی کلو، بینگن 93 روپے، کریلا 96 سے 128 روپے کلو اور توری 85 سے 130 روپے میں دستیاب ہے۔ ٹینڈا 157 اور کھیرا 130 روپے کلو، پالک کی گڈی 36 سے 40 روپے اور لوکی 108 روپے کلو میں دستیاب ہے۔
پھل میں کیلا 160 روپے فی درجن اور آڑو 264 سے 310 روپے کلو مل رہا ہے۔ انگور 357 روپے کلو، سیب 220 سے 350 روپے اور گولڈن سیب 150 سے 200 روپے کلو میں مل رہا ہے۔
زندہ مرغی 380 روپے فی کلو جبکہ فی کلو گوشت 580 سے 600 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
اتوار و سہولت بازاروں میں ریٹ قدرے کم لیکن اشیاء کا معیار ٹھیک نہیں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے کمر توڑ کر رکھ دی ہے، حکومت کو ریلیف فراہم کرنا چاہیے۔