موچکو چیک پوسٹ؛ اسمگل شدہ انڈین گٹکے اور نسوار کی بڑی مقدار ضبط

ویب ڈیسک  اتوار 17 ستمبر 2023
—فوٹو: ایکسپریس نیوز

—فوٹو: ایکسپریس نیوز

 کوئٹہ: کسٹمز حکام نے موچکو چیک پوسٹ پر کوئٹہ سے آنے والی بس کے ذریعے 4 کروڑ 16 لاکھ مالیت کا اسمگل شدہ برآمد کرلیا۔ 

حکام کے مطابق برآمد ہونے والی اشیا میں مختلف غیرملکی برانڈزکے 22 ہزار 540 پیکٹ سگریٹس، انڈین گٹکے کے 59 ہزار 600 پاوچز، انڈین نسوار کے 2 ہزار 600 پاچزاور 2کلو چھالیہ شامل ہے۔

حکام نے مقدمہ درج کرکے 2 افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی بس بھی ضبط کرلی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔