- دوسری شادی پر مسیحی نوجوان کو 3 سال قید، 30 ہزار روپے جرمانہ
- لاہور: گھر بیٹھے لرننگ لائسنس بنوانے کی سہولت متعارف
- ایشیائی ترقیاتی بینک نے خواتین کو کاروبار کیلئے 15.5 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دیدی
- عدالت نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیخلاف فیصلے سے روک دیا
- بلے پر فلسطینی پرچم لگانے پر کرکٹر اعظم خان کا ردعمل آگیا
- سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں کمی
- ہم مقابلہ کرنے نہیں بلکہ آسٹریلیا کو شکست دینے آئے ہیں، محمد حفیظ
- توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
- پارلیمنٹ اور میڈیا میں دہشتگردوں کی حمایتی آواز کو کچلنا ہوگا، وزیر داخلہ
- امریکی فوج کا ایف-16 طیارہ جنوبی کوریا میں گر کر تباہ
- غیرشرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار، فریقین کو نوٹسز جاری
- ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس چیمپیئن شپ: کانسی کے 2تمغے پاکستان کے نام
- ذوالفقار بھٹو کی پھانسی: کیس کی لائیو نشریات کیلیے بلاول کی درخواست دائر
- اب صرف میڈ اِن پاکستان
- پرتھ اسٹیڈیم میں پاکستانی شائقین کیلیے مخصوص اسٹینڈ قائم
- کسٹم حکام خود گاڑیاں اسمگل کراکے پھر خود پکڑوا دیتے ہیں، چیف جسٹس
- اسلام آباد میں اسلحہ لائسنس کیلئے ٹریننگ لازمی قرار
- خیبر پختون خوا پولیس نے مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی،شیر افضل مروت
- پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کوئٹہ پولیس کے ہاتھوں گرفتار
- چنگ چی رکشہ کو قانونی حیثیت دینے کیلئے موٹر وہیکلز رولز 1969 میں ترامیم کی منظوری
بورڈ کا کرکٹرز کے ساتھ تاریخی سینٹرل کنٹریکٹ معاہدے پر اتفاق

بابر، شاہین اور رضوان کا ماہانہ 45 لاکھ روپے معاوضہ، دوسری کیٹیگری کے پلیئرز 30 لاکھ پائیں گے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
کراچی: سینٹرل کنٹریکٹ کے معاملے پر پی سی بی کا کرکٹرز کے ساتھ تاریخی معاہدے پر اتفاق ہوگیا۔
پی سی بی اور کھلاڑیوں کے درمیان سینٹرل کنٹریکٹ پر کئی ماہ سے تنازع چل رہا تھا، اسی وجہ سے چار ماہ سے کوئی ادائیگی بھی نہیں ہوئی، چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے شعبہ انٹرنیشنل کرکٹ کی ناکامی کے بعد معاملہ اپنے ہاتھ میں لیا، انھوں نے چیف سلیکٹر انضمام الحق کو کھلاڑیوں سے مذاکرات کا ٹاسک سونپا، انضمام اور اسٹار کرکٹرز کے ایجنٹ ایک ہی ہیں، اس سے انھیں مسئلہ حل کرنے میں مدد ملی، وہ اپنے ساتھ بابر اعظم کو بھی گذشتہ دنوں ذکا اشرف کے گھر لے کر گئے جہاں کپتان نے کھلاڑیوں کے مطالبات سے آگاہ کیا، انھوں نے آسٹریلیا اور بھارت کی طرح پاکستانی کرکٹرز کو بھی بورڈ کی آمدنی میں سے حصہ دینے کی بات کہی۔
یہ بھی پڑھیں: سینٹرل کنٹریکٹ، روٹھے کھلاڑیوں کو منانے کی کوششیں تیز ہوگئیں
ذکا اشرف نے ساتھیوں سے مشاورت کے بعد فیصلے کرنے کا جواب دیا، گذشتہ روز پھر اس حوالے سے اہم میٹنگ ہوئی، اس میں طے پایا کہ بورڈ کی کئی ارب روپے کی آمدنی سے 3 فیصد حصہ کرکٹرز کو دیا جائے گا، یہ رقم بھی کروڑوں بنے گی۔
اے کیٹیگری کرکٹرز بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان کو ماہانہ 45 لاکھ روپے دیے جائیں گے، بی کو 30 لاکھ ملیں گے، دیگر 2 کیٹیگریز کے لیے15 سے ساڑھے 7 لاکھ روپے ماہانہ رکھے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کنٹریکٹ تنازع کرکٹرز کی کارکردگی پر اثرانداز ہونے لگا
کرکٹرز نے ٹیکس کے حوالے سے بات کی تو بورڈ نے10 فیصد کٹوتی کا بتایا، جواب میں انھیں آگاہ کیا گیا کہ حقیقت میں تو 35 سے 50 فیصد رقم منہا ہوتی ہے،اس حوالے سے مزید غور کرنے کا فیصلہ ہوا، کھلاڑیوں نے معاہدوں پر اصولی اتفاق کرتے ہوئے مزید مطالعہ کرنے کے بعد دستخط کا یقین دلا دیا۔ منگل اور بدھ کی درمیانی شب ٹیم کی روانگی سے قبل دستخط کی توقع تھی۔
یاد رہے کہ چار ماہ تک کھلاڑیوں نے خاموش احتجاج کیا لیکن پھر میچ شرٹ پر کمرشل لوگو لگانے سے انکار اور ورلڈکپ میں آئی سی سی کی تشہیری سرگرمیوں میں بھی عدم شرکت کا عندیہ دیا تھا، البتہ اب ایک بڑا بحران حل ہو گیا ہے، بھارت میں ورلڈکپ کے دوران کھلاڑی بھی مکمل توجہ کھیل پر ہی دے سکیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔