نسیم شاہ کی غنودگی میں اپنی مرحومہ والدہ کو پکارنے کی ویڈیو وائرل

ورلڈ کپ نہ کھیلنے پر فاسٹ بولر شدید غمزدہ ہیں


ویب ڈیسک October 04, 2023
فوٹو: ایکسپریس ڈیجیٹل

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی غنودگی میں اپنی ماں کو یاد کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

نسیم شاہ کی لندن کے اسپتال میں بدھ کو کندھے کی کامیاب سرجری ہوئی جس کے بعد وہ اس وقت اسپتال میں ایڈمٹ ہیں جہاں وہ تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔

نسیم شاہ اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے رو پڑے اور پوچھنے لگے کہ کیا میری ماں مجھ پر فخر کرتی ہوں گی؟۔ میری ماں دنیا کی بہترین ماں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ نسیم شاہ کی عدم موجودگی پاکستان کیلیے بہت بڑا دھچکا ہے، اسکاٹ اسٹائرس

اس دوران وہاں موجود شخص نے انہیں دلاسا دیا کہ وہ (امی) تمہیں آسمان سے دیکھ رہی ہیں، انہیں پتا ہے آپ کس حالت میں ہیں اور تمہارے لیے دعائیں کررہی ہیں۔ تم انکا فخر ہو اور آئندہ بھی رہو گے۔

ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں نسیم شاہ کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث وہ نہ صرف ایشیا کپ سے باہر ہوگئے تھے بلکہ ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بھی نہیں بن سکے، اس بات پر وہ شدید غمزدہ بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ کندھے کی کامیاب سرجری کے بعد نسیم شاہ کا پہلا ویڈیو بیان

نسیم شاہ کو چار سے چھ ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے اور وہ مکمل صحت یاب ہونے کے بعد ہی دوبارہ بولنگ شروع کرسکیں گے، نسیم شاہ کے تین سے چار ماہ تک ایکشن سے باہر رہنے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ نسیم شاہ کی والدہ نومبر 2019 میں اُس وقت انتقال کرگئی تھیں جب فاسٹ بولر قومی ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا کے ٹور پر تھے جہاں انہوں نے اپنا پہلا ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنا تھا۔

نسیم شاہ کو انٹرنیشنل کیریئر کے آغاز سے پہلے ہی زندگی کے سب سے بڑے صدمے کا سامنا کرنا پڑا تھا اور وہ اپنی والدہ کے جنازے میں بھی شرکت نہیں کرپائے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں