ورلڈکپ کوئی سب سے زیادہ حیران کرے گی تو وہ ’پاکستان‘ ہے

سابق انگلش کپتان آئن مورگن کی گرین شرٹس سے متعلق پیشگوئی


ویب ڈیسک October 05, 2023
سابق انگلش کپتان آئن مورگن کی گرین شرٹس سے متعلق پیشگوئی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

انگلش ٹیم کے سابق کپتان آئن مورگن نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کیلئے پاکستان ممکنہ سرپرائز دعویدار قرار دیدیا۔

سابق انگلش کرکٹر اور کمنٹیٹر آئن مورگن نے میگا ایونٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی توقعات پر پورا اترنے کی صلاحیت پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ کے پریشر میں پاکستانی کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "میرے خیال میں اس سال ہونے والے کرکٹ ورلڈکپ میں جو ٹیم سب کو حیران کر سکتی ہے وہ پاکستان ہوگی"۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ عامر، عماد نے اپنی اپنی ٹاپ فور ٹیموں کے نام بتادیئے

ورلڈکپ کا آغاز آج سے احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، جہاں دفاعی چیمپئین انگلینڈ کو نیوزی لینڈ کا چیلنج درپیش ہوگا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ احمد آباد میں ہونیوالے میچز کے دوران دہشتگردی کا خطرہ

قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف حیدرآباد کے راجیو گاندھی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں