’’سرفراز عماد کی ورلڈکپ اسکواڈ میں جگہ بنتی تھی‘‘

زمان خان اور ابرار احمد کو ریزرو کھلاڑیوں کے بجائے 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہونا چاہیئے تھا، سابق فاسٹ بولر


ویب ڈیسک October 05, 2023
زمان خان اور ابرار احمد کو ریزرو کھلاڑیوں کے بجائے 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہونا چاہیئے تھا، سابق فاسٹ بولر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں قومی ٹیم اسکواڈ 5 کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی نشاندہی کردی۔

مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آل راؤنڈر عماد وسیم اور سابق کپتان سرفراز احمد کی ورلڈکپ کے اسکواڈ میں جگہ بنتی تھی جبکہ زمان خان اور ابرار احمد کو ریزرو کھلاڑیوں کے بجائے 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہونا چاہیئے تھا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ عامر، عماد نے اپنی اپنی ٹاپ فور ٹیموں کے نام بتادیئے

انہوں نے بھارت کی کنڈیشنز میں ابرار احمد پاکستان کیلئے کارآمد ثابت ہوسکتے تھے جبکہ زمان خان میچ کے اختتامی اوورز میں شاندار کارکردگی مظاہرہ کرتے ہیں اور انہوں نے یہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کرکے دیکھایا ہے۔

مزید پڑھیں: 1992 کے فاتح کپتان اور بابراعظم کے درمیان مشترکہ چیزیں سامنے آگئیں

قبل ازیں محمد عامر نے ورلڈکپ کیلئے سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیموں میں انگلینڈ، بھارت، آسٹریلیا اور پاکستان مضبوط امیدوار قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف حیدرآباد کے راجیو گاندھی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں