- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج مزید کم ہو گئی
- پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن آئی کیوب چاند کے مدار میں داخل
- یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی؛ 2 کرنل گرفتار
- لاہور میں وکلا کا مطالبات کے حق میں احتجاج، پولیس سے شدید جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی
- وزیراعلیٰ پختونخوا علی گنڈاپور نے اپنی پارٹی کو بھی دھوکے دیے ہیں، گورنر کے پی
- وزیرِاعظم کا پاکستان اسکل کمپنی اور اسکل ڈویلپمنٹ فنڈ بنانے کا حکم
- بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 3 کشمیری نوجوان شہید
- دورہ آئرلینڈ؛ محمد عامر تاحال ویزے سے محروم
- عارف علوی انسداد دہشت گردی عدالت پہنچ گئے، شاہ محمود، یاسمین راشد سے ملاقات
- 10 اور 11 مئی کو جنوبی پنجاب میں طوفانی بارش کا امکان
- پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز، پہلی پرواز کل مدینہ منورہ کیلیے روانہ ہوگی
- لاہور؛ گاڑیوں کو موٹرسائیکل سے ٹکر مار کر لوٹنے والا ڈاکو گرفتار
- بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
- پی ایس ایل2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
- پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
- پاکستان کے ڈیری سیکٹر کو مسلسل چیلنجوں کا سامنا، ماہرین
- کھانسی جان لیوا کب ثابت ہوتی ہے؟
- ہر مشہور شخص لیڈر نہیں بن سکتا
- بغیر پروں کے پُر تعیش طیارے کا ڈیزائن پیش
- ازدواجی زندگی نے مجھے سیلز بزنس میں ماہر بنا دیا، امریکی شہری
'کورولوش عثمان' کی کراچی پہنچتے ہی تصویر وائرل
کراچی: عالمی شہرت یافتہ ترکش سیریز ‘کورولش عثمان’ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار بوراک اوزچیوت پاکستان پہنچ گئے ہیں، اُن کی تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
تُرک اداکار بوراک اوزچیوت نے اپنے پاکستانی مداحوں کو خوشخبری دینے کے لیے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے اپنی تصویر کے ذریعے پاکستان آمد کی اطلاع دی۔
بوراک اوزچیوت نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں تصویر شیئر کی جس میں وہ سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ میں ملبوس ہیں جبکہ تُرک اداکار نے اپنی اسٹوری میں کراچی پاکستان کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
تُرک اداکار کے کراچی پہنچنے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جسے دیکھ کر اُن کے پاکستانی مداح کافی پُرجوش ہورہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دونوں بوراک نے بتایا تھا کہ ‘وہ رواں ماہ 7 اکتوبر کو پاکستان آرہے ہیں’۔
مزید پڑھیں: ’کورولش عثمان‘ پاکستان کیوں آرہے ہیں؟ وجہ سامنے آگئی
اداکار نے پاکستان آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ‘وہ پاکستانی نجی پرفیوم برانڈ کے برانڈ ایمبیسڈر کی حیثیت سے پرفیوم کی لانچ پر پاکستان آئیں گے’۔
دوسری جانب ‘کورولش عثمان’ کے مداحوں کی انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئی ہیں کیونکہ اس ترک سیریز کے 5 ویں سیزن کا آغاز بھی ہوگیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔