راولپنڈی گزشتہ 24 گھنٹوں میں 35 افراد میں ڈینگی کی تصدیق

4 ڈینگی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، محکمہ صحت


ویب ڈیسک October 10, 2023
فوٹو: فائل

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں 35 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوگئی۔

محکمہ صحت کے مطابق رواں سیزن ڈینگی مریضوں کی تعداد 1734 ہوچکی ہے جبکہ 4 ڈینگی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

رواں سیزن میں اب تک 1666 مریض اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں جبکہ 68 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

مقبول خبریں