باغیوں کے حملے میں شامی فضائیہ کے سربراہ جنرل حسین اسحاق ہلاک

شام کے جنوبی علاقے ملیہا میں باغیوں نے فضائیہ کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا اور جھڑپ میں ایئرچیف ہلاک ہوگئے۔


ویب ڈیسک May 18, 2014
ملیہا میں امریکی ممکنہ حملے کے خدشے کے پیش نظر فضائیہ کے سربراہ ہیڈکوارٹر میں موجود تھے، ہیومن رائٹس آبزرور فوٹو؛فائل

باغیوں کے حملے کے نتیجے میں شام کی فضائیہ کے سربراہ جنرل حسین اسحاق ہلاک ہوگئے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے جنوبی علاقے ملیہا میں باغیوں کی جانب سے فضائیہ کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا اس موقع پرجھڑپ کے دوران فضائیہ چیف جنرل حسین اسحاق ہلاک ہوگئے جب کہ حملہ آور کارروائی کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔


شام میں انسانی حقوق کے آبزرور رمی عبدالرحمان کاکہنا ہے کہ ملیہا میں امریکی ممکنہ حملے کے خدشے کے پیش نظر فضائیہ کے سربراہ ہیڈکوارٹر میں موجود تھے تاہم باغیوں کے حملے میں ایئرچیف کی ہلاکت کے بعد فضائیہ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

مقبول خبریں