بلوچستان میں غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد ڈھائی ہزار ہے نگراں وزیر اطلاعات

یکم نومبر کے بعد کسی بھی غیر قانونی طور پر مقیم شخص کو نہیں چھوڑا جائے گا، دستاویزات رکھنے والوں کو کچھ نہیں کہیں گے


ویب ڈیسک October 18, 2023
فوٹو : فائل

نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں کا ڈیٹا اسپیشل برانچ نے جمع کرلیا ہے جس کے مطابق صوبے میں غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد ڈھائی لاکھ ہے۔

نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکیوں کو پاکستان سے نکلنے کی ڈیڈ لائن یکم نومبر ہے، اس کے بعد کسی بھی غیر قانونی طور پر مقیم شخص کو پاکستان میں نہیں چھوڑا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بعض لوگ غیر ملکیوں کے معاملے کو اچھال رہے ہیں جبکہ واضح پالیسی ہے کہ کوائف رکھنے والے غیر ملکیوں کو کچھ نہیں کہا جائے گا اور امن و امان خراب کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

جان اچکزئی نے کہا کہ اب اتک ایک ہزار افغان خاندان افغانستان جا چکے ہیں، اسمبلی پوائنٹس سے غیر ملکیوں کو سیکورٹی میں بارڈر پار بھجوایا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اسپیشل برانچ کا کردار غیر ملکیوں کا ڈیٹا اکھٹے کرنے کے حوالے سے اہم ہیں، بلوچستان میں پانچ لاکھ 78 ہزار افغانوں کے پاس دستاویزات ہیں جبکہ ڈھائی لاکھ کے قریب غیر رجسٹرڈ افغان ہیں جن کو واپس بھیجیں گے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اپنی نیشنل سیکورٹی کو یقینی بنانا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں