ڈالر کا دوبارہ ریورس گیئر انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں قیمت کم
کرنسی ایکسچینج کی دونوں مارکیٹوں میں تین دن کے بعد ڈالر سستا ہوگیا
امریکی ڈالر روپے کے مقابلے میں ایک بار پھر ریورس گیئر پر آگیا، جس سے کرنسی ایکسچینج کی دونوں مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔
رواں کاروباری ہفتے کے آغاز ہی سے ڈالر کی روپے کے مقابلے میں قدر بڑھنے کا سلسلہ جاری تھا، تاہم جمعرات کے روز ڈالر کی قیمت انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں کم ہو گئی۔
مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج؛ ایک ہفتے میں دوسری بار 50 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور
جمعرات کے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر ایک روپے 47 پیسے کمی سے 278 روپے 81 پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر 1 روپے کمی سے 280 روپے پر بند ہوا۔