ورلڈکپ؛ شعیب اختر نے بابرالیون کو افغان ٹیم سے خبردار کردیا

ویب ڈیسک  اتوار 22 اکتوبر 2023
چینائی میں اسپین ٹریک ہوگا اور وہاں کی کنڈیشنز افغان ٹیم کے حق میں ہوں گی (فوٹو: فائل)

چینائی میں اسپین ٹریک ہوگا اور وہاں کی کنڈیشنز افغان ٹیم کے حق میں ہوں گی (فوٹو: فائل)

آئی سی س ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف میچ سے قبل راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے قومی ٹیم کو خبردار کردیا۔

سابق کرکٹر نے اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بابراعظم پر تنقید کی کہ وہ کینگروز کے خلاف بیٹنگ وکٹ پر ٹاس جیت کر بالنگ کا فیصلہ سمجھ نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ کپتان بابراعظم کو چاہیے تھا کہ 320 یا اس سے زائد کا اسکور کھڑا کرکے بالرز کو موقع دیں کہ وہ انہیں میچ جتوائیں، بطور کپتان آپ بڑی ٹیموں کے خلاف پرفارم نہ کرکے بڑے کھلاڑی نہیں بن سکتے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا سے شکست؛ عماد نے بابراعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان کو افغان ٹیم کو سنجیدگی سے لینا پڑے گا کیونکہ چینائی میں اسپین ٹریک ہوگا اور پاکستان کو مشکل پیش آسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ بھارتی شائقین نامناسب پوسٹرز کے ذریعے پاکستان کا مذاق اڑانے لگے

روالپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ افغان ٹیم مضبوط حریف ہے اور ٹریک کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ وہاں کی کنڈیشنز افغانستان کے حق میں ہوں گی تاہم مجھے یقین ٹیم مایوس نہیں کرے گی۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ میں ناقص بیٹنگ کرنیوالے کپتانوں میں بابراعظم کا تیسرا نمبر

واضح رہے کہ قومی ٹیم ایونٹ میں اپہلا پانچواں میچ کل افغانستان کے خلاف کھیلے گی، گرین شرٹس نے 4 میچز میں سے 2 میں فتوحات سمیٹی ہیں جبکہ 2 میچز میں انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔