بھارتی کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر اور بالی ووڈ اداکار سنی دیول کے بیٹے راج ویر دیول کی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سارہ کے قریبی ذرائع نے ان افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ سارہ اور راج ویر کی آج تک ایک دوسرے سے ملاقات بھی نہیں ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سارہ سنگل ہیں اور فی الحال اپنی پیشہ ورانہ زندگی پر توجہ دے رہی ہیں، تاہم انہوں نے خود ان افواہوں پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔
سارہ نے ماضی میں اپنے بھائی ارجن ٹنڈولکر کی شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس تقریب نے انہیں اپنی مستقبل کی شادی کی تیاریوں اور پسند ناپسند کو سمجھنے کا موقع دیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سارہ ٹنڈولکر اور بھارتی کرکٹر شبمن گل کی شادی سے متعلق افواہیں بھی گردش کرتی رہی ہیں۔