ٹانک میں چلتی موٹرسائیکل پر فائرنگ سے خاتون سمیت تین جاں بحق دو بچے زخمی
فائرنگ کا واقعہ ٹانک کے ڈبرہ شیخ اتار روڈ پر پیش آیا جہاں سفاک ملزمان نے بائیک پر بیٹھی فیملی پر فائرنگ کردی
ٹانک میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے ایک چلتی موٹر سائیکل پر فائرنگ کرکے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جب کہ دو بچے زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹانک کے ڈبرہ شیخ اتار روڈ پر پیش آیا جہاں سفاک ملزمان نے بائیک پر بیٹھی فیملی پر فائرنگ کردی جس کے سبب مرد اور خاتون سمیت تین جاں بحق ہوگئے جبکہ دو بچے زخمی ہیں۔
پولیس اور امدادی ادارے نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا، پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش ہورہی ہے جب کہ مقتولین کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے جس کے بعد تفتیش کا دائرہ کار وسیع ہوجائے گا اور ملزمان کی تلاش میں مدد ملے گی، واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگ رہا ہے۔