فرانسیسی صدر اظہار یکجہتی کیلیے اسرائیل پہنچ گئے

حماس کے اسرائیل پر حملے میں 30 فرانسیسی بھی مارے گئے تھے اور 7 کو یرغمال بنالیا گیا تھا


ویب ڈیسک October 24, 2023
حماس کے اسرائیل پر حملے میں 30 فرانسیسی بھی مارے گئے تھے اور 7 کو یرغمال بنالیا گیا تھا، فوٹو: رائٹرز

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اسرائیل پہنچ گئے اور اپنے ہم منصب سے ملاقات میں حماس کے حملے میں یہودیوں کی ہلاکتوں پر تعزیت کی اور حماس کے خلاف جنگ میں تعاون کا یقین دلایا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس اور اسرائیل کے جھڑپوں کے دو ہفتے بعد فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون آج اسرائیل پہنچ گئے۔

فرانسیسی صدر نے اسرائیل کے صدر سے ملاقات کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اسرائیل کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

فرانسیسی صدر نے فلسطین اتھارٹی محمود عباس سے بھی ملاقات کی اور وہ آج یا کل کسی وقت اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے بھی ملاقات کریں گے۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے میں ہلاک ہونے والوں میں 30 فرانسیسی شہری بھی شامل تھے جب کہ ایک خاتون سمیت 7 فرانسیسی شہریوں کو یرغمال بنالیا گیا تھا جو تاحال لاپتا ہیں۔

یہ خبر پڑھیں : تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی تک غزہ پر بمباری بند نہیں ہوگی؛ امریکا

فرانسیسی صدر نے امریکی صدر جوبائیڈن نے گزشتہ روز ٹیلی فونک رابطے بعد اسرائیل کے دورے کا اعلان کیا تھا۔

اس سے قبل امریکا، برطانیہ، جرمنی اور اٹلی کے سربراہان مملکت نے اظہار یکجہتی کے لیے علیحدہ علیحدہ اسرائیل کا دوہ کیا اور وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی تھی جب کہ امریکا نے طیارے بردار بحری جہاز بھی بھیجا ہے۔

ایمانوئل میکرون کے ساتھ ساتھ امریکی صدر نے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے بھی ٹیلی فونک گفتگو کی تھی تاہم کینیڈی وزیراعظم کی جانب سے تاحال اسرائیل کے دورے کا اعلان نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری جھڑپوں میں اب تک 5 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ 1400 اسرائیلی مارے گئے جن میں غیرملکی شہری بھی شامل ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں