وسیم اکرم نے ایک بار پھر پاکستانی ٹیم کی کوچنگ سے دامن چھڑا لیا

2015 تک تو میرے پاس فرصت بالکل نہیں ہے، ویسے بھی جو مجھ سے رابطہ کرے اس کے لیے میرے مشورے حاضر ہیں، وسیم اکرم


Sports Desk May 21, 2014
2015 تک تو میرے پاس فرصت بالکل نہیں ہے، ویسے بھی جو مجھ سے رابطہ کرے اس کے لیے میرے مشورے حاضر ہیں، وسیم اکرم فوٹو: فائل

سابق کپتان وسیم اکرم نے ایک بار پھر پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے دامن چھڑا لیا۔

بھارتی اخبار کو ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ 2015 تک تو میرے پاس فرصت بالکل نہیں ہے، ویسے بھی جو مجھ سے رابطہ کرے اس کے لیے میرے مشورے حاضر ہیں، میں پہلے بھی ایسا کرتا رہااور اب بھی تیار ہوں، انھوں نے ایک سوال پرکہاکہ پاکستانی پلیئرز کی موجودگی سے انڈین پریمیئر لیگ کی مقبولیت میں کئی گنا اضافہ ہوجائے گا،ہمارے ملک میں ایونٹ کو کافی پسند کیا جاتا ہے، جب اس میں وہاں کے کھلاڑی بھی موجود ہوں گے تو پھر دلچسپی مزید بڑھ جائے گی، پاکستان کے شائقین کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو بہت پسند کرتے ہیں۔یاد رہے کہ وسیم اکرم مذکورہ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ ہیں۔