سشمیتا سین نے ’ہارٹ اٹیک’ سے متعلق اہم انکشاف کردیا
سشمیتا سین کو اچانک دل کا شدید دورہ پڑا
سابقہ مس یونیورس اور بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین نے رواں برس دل کا دورہ پڑنے سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سشمیتا سین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ "میں نے سال میں دو بار طبی معائنہ کروایا تھا لیکن اس کے باوجود بھی مجھے دل کا دورہ پڑا"۔
سشمیتا سین نے کہا کہ "میں نے دل کا دورہ پڑنے سے 6 ماہ قبل ہی اپنا مکمل طبی معائنہ کروایا تھا اور میری رپورٹس بالکل ٹھیک آئی تھیں، ڈاکٹرز نے بھی تسلی دی تھی"۔
اداکارہ نے کہا کہ "میرے والدین بھی دل کے مریض ہیں تو مجھے لگا کہ شاید والدین کی وجہ سے مجھے بھی دل کا کوئی مرض لاحق نہ ہو لہٰذا میں نے اپنا طبی معائنہ کروایا"۔
اُنہوں نے انکشاف کیا کہ "فلم 'آریا 3' کے ایکشن سے بھرپور جتنے بھی سین ہیں وہ سب اُن کے دل کا دورہ پڑنے کے ایک ماہ بعد شوٹ کیے گئے تھے"۔
یاد رہے کہ رواں سال کے اوائل میں سشمیتا سین کو اچانک دل کا شدید دورہ پڑا تھا ان کے دل کی ایک شریان 95 فیصد تک بند تھی اداکارہ کی فوری انجوپلاسٹی بھی کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: سشمیتا سین نے ہارٹ اٹیک کے بعد زندگی سے کیا سبق سیکھا؟
صحتیاب ہونے کے بعد سشمیتا سین نے کہا تھا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ وہ ایک شدید ہارٹ اٹیک کے بعد بھی زندہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے سے انہوں نے یہ سبق سیکھا ہے کہ جب زندگی آپ کو جینے کا ایک اور موقع فراہم کرتی ہے تو آپ کو اس کا احترام کرنا چاہیے۔