بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا کی ساکھ کو نقصان غیراخلاقی ویڈیو وائرل

رشمیکا مندانا اس وقت رنبیر کپور کے ساتھ نئی فلم ’انیمل‘ کی ریلیز کی منتظر ہیں


ویب ڈیسک November 06, 2023
گزشتہ ماہ رشمیکا مندانا نے اپنی نئی تیلگو تھرلر فلم ’ دی گرل فرینڈ‘ کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی: فوٹو فائل

تامل فلموں کی خوبرو اداکارہ رشمیکا مندانا کی غیراخلاقی ڈیپ فیک (جعلی) ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک غیراخلاقی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں خاتون نازیبا لباس میں ملبوس لِفٹ میں داخل ہورہی ہیں، ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کا چہرہ ایڈیٹنگ کرکے فلم 'پشپا' کی معروف اداکارہ رشمیکا مندانا کے چہرے سے بدل دیا گیا ہے۔

r1

رشمیکا مندانا کی ڈیپ فیک (جعلی) ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی تو ان کے مداح مایوس ہوگئے اور اداکارہ کی ویڈیو پر اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

تاہم، رشمیکا مندانا کی ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد، کئی سوشل میڈیا صارفین نے نشاندہی کی کہ یہ ویڈیو جعلی ہے، صارفین نے نشاندہی کی کہ اصل ویڈیو میں خاتون زارا پٹیل تھیں، جوکہ ایک بھارتی نژاد برطانوی خاتون ہیں اور سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں۔

a2

دریں اثنا، رشمیکا مندانا نے ابھی تک اپنی جعلی ویڈیو پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔

مزید پڑھیں: راشمیکا مندانا نے نئی تیلگو تھرلر ' دی گرل فرینڈ' کی پہلی جھلک شیئر کردی


واضح رہے کہ رشمیکا مندانا اس وقت رنبیر کپور کے ساتھ نئی فلم 'انیمل' کی ریلیز کی منتظر ہیں جبکہ وہ بلاک بسٹر 'پشپا' کے سیکوئیل میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

گزشتہ ماہ رشمیکا مندانا نے اپنی نئی تیلگو تھرلر فلم ' دی گرل فرینڈ' کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی، 'دی گرل فرینڈ' اداکارہ کی سات سال کے مختصر شوبز کیریئر کی 24 ویں فلم ہے اور وہ تھوڑے عرصے میں اپنی جاندار اداکاری سے لاکھوں دلوں میں اپنی جگہ بنا چکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے