- پاکستان میں کم خرچ فیول کا حامل ٹریکٹر متعارف
- لبنان پراسرائیل کےحملوں میں شدت؛ گزشتہ 20 گھنٹوں میں 37 افراد شہید
- پنجاب کے 4 شہروں میں دفعہ 144 نافذ، رینجرز طلب
- پی آئی اے کے بولی دہندگان ملازمین کو فارغ ، پنشن نہیں دینگے
- تعلیمی اخراجات جی ڈی پی کا صرف 1.5فیصد، 4 فیصد تک لانے کی سفارش
- وکلا تنظیموں نے آئینی ترامیم مسترد کر دیں، کنونشن کا اعلان
- اقتصادی رابطہ کونسل، دفاعی منصوبوں کیلیے 45 ارب کی ضمنی گرانٹ منظور
- سپریم کورٹ، پی ٹی آئی نے پروسیجر کمیٹی کے اقدامات چیلنج کردیے
- فیصلے کے باوجود مجوزہ آئینی ترمیم پر غیر یقینی صورتحال برقرار
- اسرائیل کے جنوبی بیروت پر رات گئے حملے، ہدف حزب اللہ کے ممکنہ سربراہ تھے
- ایران پر ممکنہ حملہ، اسرائیل سے مشاورت جاری، پینٹاگون
- پاکستان کی موجودہ پالیسیاں آئی ایم ایف پروگرام آخری بنا سکتی ہیں، نیتھن پورٹر
- ’’بعد از خدا بزرگ تُوئی قصّہ مختصر!‘‘
- شافع محشر ﷺ کی شفاعت کا حق دار کون ۔۔۔۔ !
- اللہ نے طاقت دی تو فلسطین جاکر اسے آزاد کرائیں گے، ایم کیو ایم رہنما
- سویڈن کی وزیرخارجہ پر پارلیمنٹ میں اسرائیل کی حمایت کے الزام میں ٹماٹروں کی برسات
- پی ٹی آئی احتجاج، اسلام آباد اور راولپنڈی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
- اطالوی ثقافت اور زبان کو اجاگر کرنے کیلیے تقریب کا انعقاد
- لبنان میں حزب اللہ کیلئے کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں چھوڑیں گے، اسرائیلی آرمی چیف
- خلیجی ریاستوں کی ایران کو اسرائیل سے تنازع میں غیرجانبدار رہنے کی یقین دہانی
ورلڈکپ؛ انگلینڈ کی نیدرلینڈز کو 160 رنز سے شکست
آئی سی سی ورلڈ کپ کے 40 ویں میچ میں انگلینڈ نے نیدرلینڈز کو 160 رنز سے شکست دے دی۔
پونے کرکٹ اسٹیڈیم میں بدھ کو کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے 340 رنز کے تعاقب میں پوری ڈچ ٹیم 37.2 اوورز میں 179 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
نیدرلینڈز کیخلاف فتح کے بعد انگلینڈ 4 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دسویں سے ساتویں پوزیشن پر آگیا ہے جس سے اس کے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کوالیفائی کرنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: میکسویل کی ڈبل سینچری نے افغانستان سے فتح چھین لی، آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گیا
انگلینڈ کی اننگز:
ہدف کے تعاقب میں انگلش بولرز کے سامنے ڈچ ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ نیدرلینڈز کے تیجا نیدامانورو 34 گیندوں پر 41 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔ انہوں نے اپنی جارحانہ اننگز میں 3 چھکے اور دو چوکے لگائے۔
کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 38، ویسلے بریسی 37 اور سائبرنڈ انجلبریٹ 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ نیدر لینڈز کے چھ بیٹرز ڈبل فگر میں داخل ہوئے بغیر آؤٹ ہوگئے۔
انگلینڈ کی طرف سے معین علی اور عادل رشید نے 3، 3، ڈیوڈ ولی نے 2 اور کرس ووکس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
انگلینڈ کی اننگز:
انگلش ٹیم نے 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 339 رنز بنائے، انگلش اوپنرز ایک بار پھر ٹیم کو بڑا آغاز دینے میں ناکام رہے۔ جونی بیرسٹو 15 جبکہ جو روٹ 28 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
ڈیوڈ ملان نے جارحانہ بلےبازی کی تاہم 87 کے انفرادی اسکور پر رن آؤٹ ہوگئے۔ ہیری بروک 11، کپتان جوز بٹلر 5، معین علی 4 اور ڈیوڈ ولی 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ کرس ووکس 51 اور بین اسٹوکس 108 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔
نیدرلینڈز کی جانب سے باس ڈی لیڈز نے 3 ، آرین دت اور لوگن وین بیک نے 2،2 جبکہ پال وین میکرن نے ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے اگلے 2 میچز میں کامیابی سمیٹ کر چیمپئنز ٹرافی کیلئے براہ راست کوالیفائی کرنا چاہتے ہیں۔
جوز بٹلر نے کہا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں ہیں، ہیری بروک اور گس اٹکنسن کی جگہ لیام لیونگسٹن اور مارک ووڈ کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
اس موقع پر نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے کہا کہ میچ میں کامیابی حاصل کرنا ہدف ہے، کوشش کریں گے اگلے آئی سی سی ایونٹ کیلئے کوالیفائی کریں۔
انگلینڈ کا اسکواڈ
کپتان جوز بٹلر، جونی بیرسٹو، ڈیوڈ ملان، جو روٹ، بین اسٹوکس، مارک ووڈ، ڈیوڈ ولی، لیام لیونگسٹن، معین علی، کرس ووکس اور عادل رشید شامل ہیں۔
نیدرلینڈز کا اسکواڈ
کپتان اسکاٹ ایڈورڈز، میکس او ڈاؤڈ، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈز، ثاقب ذولفقار، سائبرینڈ اینجلبرچٹ، روئیلوف وین ڈیر مروے، لوگن وین بیک، آرین دت، پال وین میکرن
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔