سرگودھا کے انتخابی نتائج پر نواز شریف کو مستعفی ہوجانا چاہیے شیخ رشید

8 حلقوں میں سے کسی بھی حلقے میں جعلی ووٹ ثابت ہوئے تو مڈٹرم الیکشن کی کال دے دوںگا، شیخ رشید


Numainda Express May 22, 2014
8 حلقوں میں سے کسی بھی حلقے میں جعلی ووٹ ثابت ہوئے تو مڈٹرم الیکشن کی کال دے دوںگا، شیخ رشید فوٹو: فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ ایم این اے شیخ رشید نے کہا ہے کہ سرگودھاکے انتخابی نتائج جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہیں اس کے بعدوزیراعظم نوازشریف کو مستعفی ہوجاناچاہیے۔

بدھ کولال حویلی میںاسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم کے استقبال کے بعدصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشیدنے کہا کہ وزیر اعظم یا وزیر اعلیٰ اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم کوحوصلہ افزائی کیلیے پلاٹ کا تحفہ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 8 حلقوں میں سے کسی بھی حلقے میں جعلی ووٹ ثابت ہوئے تو مڈٹرم الیکشن کی کال دے دوںگا، سرگودھاکے انتخابی نتائج جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہیں اس کے بعدوزیراعظم نوازشریف کو مستعفی ہوجاناچاہیے۔