کپتان بابراعظم ورلڈکپ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

بابر اعظم کی ایئرپورٹ آمد پر لوگوں کے ہجوم نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے


ویب ڈیسک November 13, 2023
بابر اعظم کی ایئرپورٹ آمد پر لوگوں کے ہجوم نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ فوٹو: ٹوئٹر

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نجی ایئرلائن کے ذریعے دبئی سے لاہور ایئرپورٹ پہںچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نجی ایئرلائن کے ذریعے دبئی سے لاہور ایئرپورٹ پہںچ گئے۔ کپتان بابر اعظم کے ہمراہ کرکٹ بورڈ دیگر عملہ بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: غیر معیاری کارکردگی؛ کپتان اور ٹیم مینجمنٹ کی کرسیاں ہلنے لگیں

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ورلڈکپ میں شرکت کرنے کے بعد لاہور پہنچے ہیں، بابر اعظم کی ایئرپورٹ آمد پر لوگوں کے ہجوم نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، ٹیم منیجر بھی لاہور ایئرپورٹ پہنچے۔

کھلاڑیوں اور مینجمنٹ اسٹاف کو ویلکم کرنے کے لیے اُن کے اہل خانہ بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے اور اس موقع پر سخت سیکیورٹی میں کھلاڑیوں کو گاڑیوں تک پہنچایا اور کچھ مداحوں نے قومی ہیروز کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں۔

مقبول خبریں