ویوین رچرڈز کی بیٹی رمیز راجا پر پھٹ پڑی

نجی ٹی وی کے پروگرام میں نسل پرستانہ مذاق پر سابق کرکٹر نے قہقہہ لگایا تھا


ویب ڈیسک November 16, 2023
فوٹو: مسابا گپتا بھارت کی مشہور فیشن ڈیزائنر اور اداکارہ ہیں

ویسٹ انڈیز کے سابق لیجنڈری کرکٹر سر ویوین رچرڈز کی بیٹی مسابا گپتا اپنے والد کیخلاف نسل پرستانہ مذاق پر قہقہہ لگانے پر رمیز راجہ پر پھٹ پڑی۔

مشہور ڈیزائنر اور اداکارہ مسابا گپتا نے اپنے ٹویٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کی اس حرکت سے مجھے یا میرے والدین کو کوئی فرق نہیں پڑا لیکن آپکی اپنی ذہنیت کھل کر سامنے آگئی۔

انہوں نے لکھا کہ پاکستان کے قومی ٹی وی پر آپ کو ہنستے ہوئے دیکھ کر دکھ ہوا کیونکہ آپ جس بات پر ہنس رہے ہیں دنیا تیس سال پہلے اس پر ہنسنا بند کرچکی ہے۔

مزید پڑھیں: ''بابراعظم کی ٹی20 اسکواڈ میں جگہ نہیں بنتی''

واضح رہے کہ یہ تنازع کچھ روز قبل نجی ٹی وی کے کامیڈی شو کے دوران پیش آیا تھا جس میں رمیز راجہ بطور مہمان شریک تھے۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کے کپتانی چھوڑنے پر کیوی بیٹر نے اپنے ردعمل کا اظہار کردیا

پروگرام کے دوران خاتون مزاح نگار نے ویوین رچرڈز کے بارے میں توہین آمیز مذاق کرتے ہوئے اُن کے لیے ''کالیا'' کا لفظ استعمال کیا جس پر رمیز راجہ سمیت مہمانوں نے قہقہہ لگایا تھا۔

پروگرام کے دوران خاتون نے ایک شعر سناتے ہوئے کہا کہ 'جو لڑکیاں خود کو کہتی ہیں ملکہ عالیہ، اس کو پھر ملتا ہے مسٹر کالیا'۔




خیال رہے کہ مسابا گپتا سابق ویسٹ انڈین کرکٹر ویوین رچرڈز کی بن بیاہی بھارتی محبوبہ اداکارہ نینا گپتا سے ہونے والی بیٹی ہے جس کی پیدائش دو نومبر 1989 کو ہوئی تھی۔

مقبول خبریں