ناروے کی پارلیمنٹ میں فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کی قرارداد منظور

پارلیمنٹ میں موجود 10 میں سے 8 جماعتوں نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا


ویب ڈیسک November 18, 2023
یورپ کے متعدد ممالک فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرچکے ہیں:فوٹو:فائل

یورپی ملک ناروے کی پارلیمنٹ نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کے اہم رکن ملک ناروے کی پارلیمنٹ میں فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کی قرارداد پیش کی گئی۔ پارلیمنٹ میں موجود 10 میں سے 8 جماعتوں نے قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالا۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی فورسزنے خان یونس کی رہائشی عمارت پربم برسا دئیے، بچوں سمیت 26 افراد شہید

منظور شدہ قرارداد میں ناروے کی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کیا جائے۔ یورپ کے دیگر ممالک آئس لینڈ، سویڈن، پولینڈ، چیک ریپبلک اور رومانیا فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کر چکے ہیں جبکہ اسپین اور بلجیم بھی فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے پر غور کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں