ورلڈکپ 2023 جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی

رنر اَپ ٹیم کو 20 لاکھ امریکی ڈالر دیئے جائیں گے


ویب ڈیسک November 19, 2023
رنر اَپ ٹیم کو 20 لاکھ امریکی ڈالر دیئے جائیں گے (فوٹو: کرک انفو)

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 فائنل جیتنے والی ٹیم کو 1 کروڑ امریکی ڈالرز (یعنی 2 ارب 88 کروڑ روپے سے زائد) بطور انعامی رقم دی جائے گی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق ورلڈکپ کی ٹرافی اٹھانے والی ٹیم کو 40 لاکھ ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں میں 1 ارب 15 کروڑ 20 لاکھ سے زائد) ملیں گے جبکہ رنر اَپ ٹیم کو 20 لاکھ ڈالر (یعنی 57 کروڑ 60 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) ملیں گے۔

سیمی فائنلز ہارنے والی ٹیموں کو 8 لاکھ امریکی ڈالرز (یعنی 23 کروڑ 4 لاکھ روپے) ملیں گے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ فائنل سے قبل تنازع؛ کمنز نے پچ پر اعتراضات اٹھادیئے

جو ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں نہیں پہنچ سکیں گی ان ٹیموں کو ایک ایک لاکھ ڈالرز (یعنی 2 کروڑ 88 لاکھ روپے سے زائد) ملیں گے جبکہ گروپ مرحلے کے میچز جیتنے پر ٹیم کو 40 ہزار ڈالرز (یعنی 1 کروڑ 15 لاکھ 20 ہزار سے زائد) ملیں گے۔

مزید پڑھیں: کرکٹ کی عالمی بادشاہت کا تاج کس کے سر سجے گا؟ فیصلہ آج ہوگا

اس طرح کُل 45 میچز میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 80 ہزار ڈالر کی رقم فاتح ٹیموں میں تقسیم ہوگی۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ فائنل 19 نومبر کو بھارت کے شہر احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے