انڈیا کی ورلڈ کپ میں شکست حریم شاہ کا مداحوں میں آئی فون بانٹنے کا اعلان
فائنل میں بھارت کا 241 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے 43 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر بنالیا
معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کرکٹ ورلڈ کپ میں انڈین ٹیم کی شکست پر مداحوں کیلئے تحفوں کا اعلان کردیا۔
حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اعلان کیا کہ انڈیا کے ہارنے کی خوشی میں آج 2 آئی فون 15 بانٹ رہی ہوں۔
احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے فائنل میں بھارت کا 241 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے 43 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر بنالیا۔
آسٹریلیا کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چھ بار چیمپئن بننے والی ٹیم بن گئی ہے جو اس سے قبل 1987، 1999، 2003، 2007 اور 2015 میں بھی ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کی یہ ٹورنامنٹ میں پہلی شکست تھی، بھارتی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنے تمام 9 لیگ میچز میں کامیابی کے بعد سیمی فائنل میں بھی کامیاب ہوئی تھی تاہم فائنل میں کینگروز نے بھارتی ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔