شاہ رخ خان کی ڈنکی کا پہلا گانا ریلیز ہوتے ہی چھاگیا
فلم ’ ڈنکی‘ 21 دسمبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائی گی
بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کی فلم "ڈنکی" کا پہلا گانا "لُٹ پُٹ گیا" ریلیز ہوتے ہی مداحوں کو بھاگیا۔
2023 شاہ رخ خان کی بالی وڈ پر حکمرانی کا سال رہا اور لگاتار دو فلموں 'پٹھان' اور 'جوان' نے باکس آفس پر نئے ریکارڈ قائم کیے، 'پٹھان' اور 'جوان' کی شاندار کامیابی کے بعد اب اُن کی تیسری فلم "ڈنکی" کی ریلیز کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور اداکار کے مداح بھی بےصبری سے اس فلم کی ریلیز کا انتظار کررہے ہیں۔
"ڈنکی" کی ریلیز سے اک ماہ قبل فلمساز راجکمار ہیرانی نے فلم کا پہلا گانا "لُٹ پُٹ گیا" ریلیز کردیا ہے جس کی موسیقی پریتم کی ہے جبکہ یہ گانا معروف بالی ووڈ گلوکار ارجیت سنگھ نے گایا ہے۔
شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ڈنکی کے گانے "لُٹ پُٹ گیا" کی ویڈیو کلپ پوسٹ کی جس میں اُنہیں پُرجوش انداز میں ڈانس کرتے ہوئے دِکھایا گیا ہے۔
اُنہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ "اگر اس سے زیادہ چھلانگ لگاتا تو اُڑ ہی جاتا، اُمید ہے آپ کو یہ رومانس اور گانا بہت پسند آئے گا"۔
شاہ رخ خان نے گلوکار ارجیت سنگھ کی گلوکاری پر بھی اُن کی حوصلہ افزائی کی، گانے کی ٹیم کے تمام اراکین کے کام کو بھی خوب سراہا۔
مزید پڑھیں: شاہ رخ خان کی "ڈنکی" ریلیز سے قبل متنازع، ہالی ووڈ فلم کا چربہ نکلی
واضح رہے کہ فلم ' ڈنکی' 21 دسمبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائی گی، مبینہ طور 'ڈنکی' ایک کامیڈی ڈراما ہے جس میں غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے مسئلے کو موضوع بنایا گیا ہے۔
شاہ رخ خان 'ڈنکی' میں بالکل مختلف روپ میں دکھائی دیں گے جو ان کے مداحوں کو بہت پسند آئے گا۔