دورہ آسٹریلیا شان کے پاس خود کو منوانے کا بہترین موقع ہے بابراعظم

سابق کپتان نے نوجوان کھلاڑیوں کو بھی مشورہ دیدیا


ویب ڈیسک November 25, 2023
سابق کپتان نے نوجوان کھلاڑیوں کو بھی مشورہ دیدیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر بابراعظم کا کہنا ہے کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران نو منتخب کپتان شان مسعود کے پاس خود کو منوانے کا بہترین موقع ہے۔

سابق کپتان بابراعظم نے شان مسعود کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انکے پاس آسٹریلیا میں پرفارم کرنے کا شاندار موقع ہے وہ اپنی صلاحیتوں کو منوائیں۔

بابراعظم نے کیمپ میں شریک نئے کھلاڑیوں پر بھی زور دیا کہ وہ دورہ آسٹریلیا کے دوران شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے ٹیم میں جگہ پکی کریں۔

مزید پڑھیں: عماد وسیم کی ریٹائرمنٹ؛ فینز نے لیگز اور بورڈ کا ذمہ دار ٹھہرادیا

دوسری جانب پاکستان کے خلاف چار روزہ ٹور میچ کیلئے آسٹریلیا پرائم منسٹر الیون کا اعلان کردیا گیا ہے، یہ میچ بدھ 6 دسمبر سے مانوکا اوول میں شروع ہوگا۔

پی ایم الیون: نیتھن میک سوینی (کپتان)، کیمرون بینکرافٹ، کیمرون گرین، مارکس ہیرس، نیتھن میک اینڈریو، ٹوڈ مرفی، مائیکل نیسر، جمی پیئرسن، میتھیو رینشا، مارک سٹیکیٹی، بیو ویبسٹر

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں