پی ٹی آئی ورکرز کنونشن ایڈوکیٹ شیر افضل مروت سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج

دیر بالا میں پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن کا انعقاد، کارکنان کی پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں


ویب ڈیسک November 26, 2023
فوٹو اسکرین گریپ

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر اور معروف ایڈوکیٹ شیر افضل مروت، سابق رکن اسمبلی فضل حکیم سمیت دیگر کے خلاف ورکرز کنونشن کے انعقاد پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دیر بالا کے علاقے کوٹکے صاحب آباد میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، اس دوران کارکنان اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

ورکرز کنونشن نے سے عمران خان کے وکیل اور پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر شیر افضل مروت نے خطاب کیا۔

مزید پڑھیں: دیربالا: پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں جھڑپ، فائرنگ و پتھراؤ سے سمیت متعدد زخمی

بعد ازاں دیر بالا میں ورکرز کنونشن کے دوران پولیس کے ساتھ جھڑپ کے معاملے پر پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر شیر افضل مروت، سابق ایم پی اے فضل حکیم اور دیگر کے خلاف تھانہ واڑی میں پی پی سی 188 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

کمراٹ دیربالا میں پی ٹی آئی کے قافلے پر پولیس کی فائرنگ سے شالم ولد محمد شدید زخمی ہوگیا جسے دیر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کی ہوئی تھی جس کے تحت جلسے، جلوس پر پابندی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے