محمد شامی نے کھائی میں گرنے والی گاڑی سے مسافر کو بحفاظت نکال لیا

ویب ڈیسک  اتوار 26 نومبر 2023
فوٹو: انڈین میڈیا

فوٹو: انڈین میڈیا

  کراچی: بھارتی کرکٹر محمد شامی نے حادثے کا شکار کار سوار کی مدد کرکے مثال قائم کردی۔

بھارت کے فاسٹ بولر محمد شامی نے واقعے کی ویڈیو اپنی انسٹاگرام پروفائل پر پوسٹ کی ہے جس میں انہیں نینی تال کے قریب کار حادثے میں بچ جانے والے شخص کی مدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

محمد شامی نے لکھا کہ نینی تال کے قریب ہل روڈ پر میرے بالکل سامنے یہ گاڑی نیچے گری جس میں سوار شخص کو ہم نے باحفاظت باہر نکال لیا۔ یہ شخص خوش قسمت ہے کہ خدا نے اسے دوسری زندگی بخشی ہے۔

مزید پڑھیں: ’’سیمی فائنل میں دھونی کا رن آؤٹ! آج تک بھارتی فینز نفرت بھری ای میلز کرتے ہیں‘‘

یاد رہے کہ محمد شامی خود بھی 2018 میں دہرادون سے نئی دہلی جاتے ہوئے کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے تاہم اس حادثے میں انکی جان بچ گئی تھی۔ یہ وہ وقت تھا جب انکی اہلیہ حسین جہاں نے ان کے خلاف گھریلو تشدد کا مقدمہ بھی درج کروایا تھا۔

مزید پڑھیں: روہت شرما اور ہاردک پانڈیا میں کپتانی کی جنگ کا آغاز ہوگیا

محمد شامی نے حال ہی میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں زبردست پرفارمنس دکھائی۔ وہ سب سے زیادہ 24 وکٹیں لیکر ٹورنامنٹ کے کامیاب ترین بولر ثابت ہوئے۔

View this post on Instagram

A post shared by (@mdshami.11)

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔