بالی ووڈ اداکار رندیپ ہودا کی شادی کی تصاویر وائرل
رندیپ ہودا اور لین لائشرام اپنی شادی کے دن روایتی میتی قبیلے کے ملبوسات میں نظر آئے
بالی ووڈ اداکار رندیپ ہودا نے اپنی گرل فرینڈ اور اداکارہ و ماڈل لین لائشرام کے ساتھ شادی کرلی ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رندیپ ہودا اور لین لائشرام کی شادی کی ریاست منی پور کے دارالحکومت امفال میں ہوئی جہاں اُنہوں نے روایتی میتی قبیلے کی رسومات کے تحت شادی کی۔
رندیپ ہودا اور لین لائشرام اپنی شادی کے دن روایتی میتی قبیلے کے ملبوسات میں نظر آئے، اُن کی شادی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
اس کے علاوہ رندیپ ہودا نے بھی اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر اپنی شادی کی چند دلکش تصاویر پوسٹ کیں۔
اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ "آج سے ہم ایک ہیں"۔ رندیپ ہودا اور لین لائشرام کی شادی پر بھارتی شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد دی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ رندیپ ہودا بھارتی ریاست ہریانہ میں پیدا ہوئے تھے جبکہ اُن کی اہلیہ لین لاائشرم کا تعلق منی پور کے میتی قبیلے سے ہے، وہ وہاں کی سپر ماڈلز میں سے ایک ہیں۔
مزید پڑھیں: بالی ووڈ اداکار رندیپ ہودا کا اپنی شادی کا اعلان
واضح رہے کہ 37 سالہ لین لائشرام ایک ماڈل اور اداکارہ ہیں، اُنہوں نے سال 2007 میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم 'اوم شانتی اوم' سے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کی تھی۔
لین لائشرام نے سال 2014 میں پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلم 'میری کوم' بھی کی تھی۔