پی ایس ایل9؛ یونائیٹڈ نے 2 کھلاڑیوں کے بدلے گلیڈی ایٹرز سے نسیم شاہ لے لیا

ویب ڈیسک  اتوار 3 دسمبر 2023
افتخار کے بعد نوجوان فاسٹ بولر بھی گلیڈی ایٹرز کو چھوڑ گئے (فوٹو: پی ایس ایل)ٌ

افتخار کے بعد نوجوان فاسٹ بولر بھی گلیڈی ایٹرز کو چھوڑ گئے (فوٹو: پی ایس ایل)ٌ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو کھلاڑیوں کے بدلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو لے لیا۔

گزشتہ دنوں سے جاری کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی فرنچائزز کے مابین ٹریڈ مکمل ہوگئی، جس کی تصدیق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آفیشنل ٹوئٹر (ایکس) اکاؤنٹ پر بھی کردی گئی۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جگہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے ہیں جبکہ اسلام آباد کے وسیم جونیئر اور ابرار احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ افتخار احمد ملتان سلطانز کا حصہ بن گئے

نسیم شاہ نے اس حوالے سے انسٹاگرام پر بھی پوسٹ شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ ‘اگلی منزل، اسلام آباد’۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ عماد وسیم نے کنگز، حسن علی نے یونائیٹڈ کو خیرباد کہہ دیا

واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کیلئے پلیئر ڈرافٹ بدھ 13 دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا تاہم تقریب کے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔