سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی حارث رؤف کو شوکاز نوٹس جاری

کنٹریکٹ کے تحت کھلاڑی کسی بھی طرز کی کرکٹ میں عدم دستیابی ظاہر نہیں کر سکتے


Sports Desk December 05, 2023
کنٹریکٹ کے تحت کھلاڑی کسی بھی طرز کی کرکٹ میں عدم دستیابی ظاہر نہیں کر سکتے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

حارث رؤف کو سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔

پی سی بی نے حارث رؤف کو سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں شوکاز نوٹس جاری کر دیا، انھیں ٹیسٹ ٹیم سے دستبردار ہونے کے فیصلے کی وضاحت دینے کا کہا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حارث رؤف سمیت تین پاکستانی کرکٹرز کو بگ بیش لیگ کا این او سی جاری

یاد رہے کہ کنٹریکٹ کے تحت کھلاڑی کسی بھی طرز کی کرکٹ میں عدم دستیابی ظاہر نہیں کر سکتے۔

چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے گزشتہ دنوں میڈیا کانفرنس میں کہا تھا کہ انھوں نے آسٹریلیا سے سیریز کیلیے حارث رؤف کو اسکواڈ میں شمولیت کا کہا مگر انھوں نے انکار کر دیا، پیسر کو بگ بیش لیگ کیلیے بھی این او سی نہیں دیا جا رہا تھا مگر گذشتہ روز جاری کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں