پی ایس ایل9؛ فرنچائزز نے پلئیرز ریٹینشنز کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک  جمعرات 7 دسمبر 2023
(فوٹو: ایکسپریس ویب)

(فوٹو: ایکسپریس ویب)

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ سیزن نو کیلئے تمام فرنچائزز کی ریٹینشنز کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کنگز نے گزشتہ سیزن کے اسکواڈ میں سے چھ کھلاڑیوں کو ریٹین کیا ہے جبکہ دو کھلاڑی ٹریڈ کے تحت ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔ ریٹین ہونے والے کھلاڑیوں میں ڈائمنڈ کیٹیگری میں جیمز ونس شامل ہیں۔ ٹریڈ کے تحت کراچی کنگز کا حصہ بننے والے حسن علی بھی ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل ہیں۔

لاہور قلندرز: شاہین آفریدی، حارث رؤف، ڈیوڈ ویز، سکندر رضا، عبداللہ شفیق، زمان خان ، مرزا طاہر بیگ اور راشد خان

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ 22 ممالک کے 485 کرکٹرز پلیئر ڈرافٹ کا حصہ ہوں گے

اسلام آباد یونائیٹڈ: شاداب خان ، نسیم شاہ ، عماد وسیم ، اعظم خان ، فہیم اشرف، ایلکس ہیلز ، کولن منرو اور رومان رئیس

ملتان سلطانز: محمد رضوان، افتخار احمد ، خوشدل شاہ، اسامہ میر ، عباس آفریدی ، احسان اللہ، فیصل اکرم

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ شان مسعود کراچی کنگز کا حصہ بن گئے

کراچی کنگز: جیمز ونس، حسن علی، شان مسعود، شعیب ملک، تبریز شمسی، میر حمزہ، محمد اخلاق اور محمد عرفان خان

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: رایلی روسو، وسیم جونیئر، جیسن رائے ، ونیندو ہسرنگا، سرفراز احمد ، ابرار احمد ، محمد حسنین اور ول سمیڈ

پشاور زلمی: بابر اعظم اور روومین پاول، صائم ایوب ، ٹام کوہلر کیڈمور، محمد حارث، عامر جمال، خرم شہزاد اور حسیب اللہ

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔