عرب امارات جانے کیلیے یونیورسٹی کی ڈگری لازمی قرار

پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، بھارت اور فلپائن کے مزدوروں کیلیے سیاحتی ویزے پر پابندی۔


Online/AFP September 19, 2012
پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، بھارت اور فلپائن کے مزدوروں کیلیے سیاحتی ویزے پر پابندی۔ فوٹو: فائل

متحدہ عرب امارات نے پاکستان اور بھارت سمیت دیگر جنوبی ایشیائی ممالک کے سیاحوں کے لیے جو یو اے ای میں مزدور برآمد کرتے ہیں یونیورسٹی کی ڈگری لازمی کر دی ہے ۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں گیا گیا ہے جبکہ اس امیر خلیجی ریاست کو غیرقانونی طور پر آنیوالے لوگوں کے سیلاب کیخلاف جدوجہد کا سامنا ہے۔ خلیجی اخبار گلف نیوز نے امیگریشن کے اعلیٰ افسر کے حوالے سے کہا کہ بھارت پاکستان ، بنگلہ دیش ، سری لنکا اور فلپائن سے تعلق رکھنے والے الیکٹریشن ، پائپ فٹر ، مستری ، کسان ، ڈرائیور ، درزی اور کلینرز کو سیاحتی ویزے کے اجراء پر اب پابندی ہو گی۔ اہلکار نے کہا کہ ویزے کیلیے یونیورسٹی کی ڈگری نئے اقدام کے تحت لازمی ہو گی ۔

اہلکار نے کہا کہ وفاقی محکمہ اقامت نے سیاحتی ملاقات اور کانفرنس کیلیے ویزوں کے بارے میں سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے تاکہ محنت کش برآمد کرنیوالے ممالک سے ان پڑ ھ ورکروں کے سیلاب کو روکا جاسکے ۔ یو اے ای خاص طور پر امیر ریاست دبئی میں سیاحوں کی آمد تیزی سے بڑھی ہے جہاں سیاحوں کی تعداد 2011ء میں بڑھ کر 9.3 ملین ہو چکی ہے ۔

مقبول خبریں