لاہور میں جاری رنگا رنگ برائیڈل فیشن ویک کا اختتام

میاں اصغر سلیمی  اتوار 17 دسمبر 2023
فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

لاہور میں تین روز سے جاری برائیڈل فیشن ویک تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیشن ویک کے آخری روز بھی ماڈلز نے ریمپ پر جلوے بکھیرے، نت نئے ڈیزائنوں اور زرق برق لباس پہنے دلہنوں کی پرفارمنس نے فیشن ویک کو چار چاند لگا دیئے۔

برائیڈل شو میں اشنا شاہ، عائشہ عمر، سارہ خان سمیت ٹاپ ماڈلز نے بطور شو سٹاپر شرکت کی جبکہ شو کے دوران میل ماڈلز کےملبوسات بھی شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

ڈیزائنرز کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ایونٹس ہوتے رہنے چاہیے تاکہ ماڈلز کے ساتھ نئے ڈیزائنرز کے کام کو بھی پذیرائی ملتی رہے۔

اس  موقع پر فلک شبیر سمیت ملک کے نامور گلوکاروں نے آوازکا جادو جگا کر شرکاء سے بھرپور داد بھی سمیٹی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔